بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.2°C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

پولیس افسران نے ہمارے ساتھیوں کو روکا، آگے نہیں جانے دیا، عمر ایوب

Thursday, 10 April, 2025

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے نام جیل سپرنٹنڈنٹ کو آئے ہوئے تھے، پارٹی لیڈرز کو روک دیا گیا۔ پولیس افسران نے ہمارے ساتھیوں کو آگے نہیں جانے دیا۔
راولپنڈی میں دیگر رہنماں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جیل کے اندر سے کہا گیا کہ سب کو اکٹھا ہونے دیں پھر اجازت دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پولیس افسران نے ہمارے ساتھیوں کو روکا اور آگے نہیں جانے دیا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ہیڈ محرر نے عدالتی احکامات وصول نہیں کیے۔
اپوزیشن لیڈر کے مطابق جیل عملہ نے بتایا جیل سپرنٹنڈنٹ کے احکامات ہیں کوئی آرڈر وصول نہ کریں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو یہاں زدوکوب کیا گیا۔
عمر ایوب نے کہا حامد رضا، شفقت اعوان، طیبہ راجہ اور عالیہ حمزہ کو یہاں سے گرفتار کیا گیا، پولیس اہلکار خود کو ریاست سے بڑا سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا میرے سو اختلاف ہوں گے لیکن کسی سے ہے نہیں، ہم ایک لیڈر کے پیچھے متحد ہیں، یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ہے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سمیت گرفتار لیڈرز کی رہائی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *