خاص خبریں

پولیس و آئی جی عذابِ الہٰی کو دعوت دے رہے ہیں: فواد چوہدری

فواد چوہدری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس اور آئی جی کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ عذابِ الہٰی کو دعوت دے رہے ہیں۔جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور میں ایک دو نہیں سینکڑوں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سینکڑوں کارکن پولیس کی تحویل میں ہیں، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن آئین کی سر بلندی کے لیے جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں، ہم جب بات کرنا چاہتے ہیں گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے