بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.9°C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

پہلگام کا واقعہ بھارت کا اپنا ڈرامہ ہے،گورنر پنجاب سردارسلیم

Thursday, 24 April, 2025

گورنر پنجاب سردار سلیم نے کہا ہے کہ پہلگام کا واقعہ بھارت کا اپنا ڈرامہ ہے۔گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کوششیں ہو رہی ہیں، پاکستان تو اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ ہم مسلمان ہیں ہمارا مذہب ہمیں کسی بھی انسان کو نقصان پہنچانیکی اجازت نہیں دیتا۔پہلگام حملے کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تو دہشت گردی کے خلاف ہے اور مودی زبانی کلامی باتیں کر سکتے ہیہں ان میں جرات نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھیں۔
گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور عوام ایک پیج پر ہیں اور خدانخواستہ کڑا وقت آیا تو سب سے پہلے ہم اپنی جانیں ملک کے لیے پیش کریں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *