بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.1°C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

پیپلز پارٹی محنت کشوں کی جماعت ہے، آصف زرداری

Monday, 1 May, 2023

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی محنت کشوں کی جماعت ہے، پی پی محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔یوم مزدور کے دن سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے محنت کشوں کی ہمیشہ طرفداری کی تھی۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے لیبر اصلاحات کے ذریعے مزدوروں سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج بدترین مہنگائی کی وجہ سے محنت کش طبقہ معاشی بدحالی کا شکار ہے۔سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد محنت کشوں کی مشکلات کو ترجیحی بنیاد پر حل کرے گی۔آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے منشور پر عمل پیرا ہیں، بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید اور والدہ شہید کی طرح محنت کشوں کا ساتھ دیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *