بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

پی آئی اے طیارے طویل عرصے تک گرائونڈ کرنے سے تقریباً 22 ارب روپے کا نقصان

Sunday, 11 August, 2024

پی آئی اے کو طیاروں کو مینٹس کے لیے طویل عرصے تک گرانڈ کرنے سے 21 ارب 81 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہوائی جہازوں کی معمول کی مینٹس میں 44 سے 239 دن کا وقت لیا گیا، انتظامیہ کی غفلت سے تاخیر ہوئی جس سے 21 ارب 81 کروڑ 50 لاکھ کا آپریشنل اور مالی نقصان ہوا۔انتظامیہ کو ستمبر 2023 میں معاملے سے آگاہ کیا گیا۔انتظامیہ کا موقف ہے کہ مالی رکاوٹوں اور ادائیگیوں کے مسائل کی وجہ سے بروقت مرمت و دیکھ بھال متاثر ہوئی۔آڈیٹر جنرل نے طیاروں کی طویل گرانڈنگ کے دیگر متعلقہ مالی مسائل سے متعلق دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی 38 ارب 40 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا معاملہ اٹھایا گیا تھا، دوبارہ اس معاملے پر ضابطگیاں ہونا تشویش کا باعث ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *