بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

پی ٹی آئی کی حکومت سے مذاکرات شروع کرنے کی کاوشیں جاری، ذرائع

Saturday, 24 May, 2025

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت سے مذاکرات شروع کرنے کی کاوشیں جاری ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کیلئے سرگرم ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل رک گیا تھا۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے فی الحال کسی سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے کاوشیں جاری ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *