اسلام آباد:عوامی حقوق کی آڑ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر مسلسل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کے بھاری اسلحہ کے ساتھ شہری آبادی اور اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے متعدد ویڈیو شواہد بھی سامنے آ چکے ہیں۔
کالعدم ایکشن کمیٹی کے جتھوں کی فائرنگ سے راؤلا کوٹ اور پونچھ ڈویژن میں دو اہلکار شہید، ایک زخمی ,آزاد کشمیر حکومت نے انتشاری کمیٹی کے سابقہ مقدمات کی واپسی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا
آزاد کشمیر کے عوام نے انتشاری کمیٹی کی معصوم بچوں کو گمراہ کرنے کی مذموم سازش کو مسترد کردیاانتشاری کمیٹی کے مسلح عناصر نے متعدد پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو شہید کیا ہے۔ شرپسند کمیٹی کے مسلح کارندے سی ایم ایچ سمیت سرکاری و نجی املاک اور گاڑیوں کو بھی نظر آتش کر چکے ہیں۔
کالعدم ایکشن کمیٹی مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے معصوم عوام کو بطور ڈھال استعمال کرنے کے لیے مسلسل اشتعال انگیزی پر اکسا رہی ہے۔ انتشاری کمیٹی کے کارندے جبری دکانوں کی بندش کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو دھمکیوں اور تشدد کا بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق جدید اسلحے کا استعمال کھلی غنڈہ گردی اور دہشت گردی ہے جو عام عوام کی بقاء کے لیے سنگین اور جان لیوا خطرہ بن چکی ہے۔ کالعدم کمیٹی کے اشتعال انگیز اقدامات سے واضح ہوگیا ہے کہ دہشتگردی کرنے والے کبھی عوامی حقوق کے محافظ نہیں ہو سکتے۔
ماہرین کے مطابق بیرونی ایماء پر آزاد جموں و کشمیر کے امن کو تباہ کرنے کے درپہ یہ انتشاری ٹولہ شہریوں کو بھی مسلسل ہراساں کر رہا ہے، آزاد جموں و کشمیر کے امن وامان کی بحالی کے لیے کالعدم کمیٹی کے اس مسلح جتھے کے خلاف آڑے ہاتھوں سے نمٹنا ناگزیر ہو چکا ہے۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں