بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30°C
Wednesday, 23 September 2026 | پاکستان: 12 ر بیع الثانی 1448

کراچی سے سکھر جانیوالی بس الٹ گئی ، 4 مسافر جاں بحق

Sunday, 16 June, 2024

خیرپور میں قومی شاہراہ پر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، مسافر بس کراچی سے سکھر جا رہی تھی۔اسپتال ذرائع کے مطابق بس حادثے کا ڈرائیور بھی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس نے کہا ہے کہ بس تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ کے باعث الٹی، زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے کے شکار افراد کا تعلق روہڑی تحصیل سے ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *