بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، گورنر سٹیٹ بینک کا اعتراف

Monday, 14 April, 2025

گورنر سٹیٹ بینک نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پچھلے ماہ 0.7 فیصد تھی، حکومت معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے، 26ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں ہیں۔
جمیل احمد نے کہا کہ 16ارب ڈالر رول اوور یا ری فنانس ہوں گے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا فرق بھی کم ہو چکا ہے، کرنٹ اکانٹ کو سرپلس رکھنے میں کامیاب ہیں، 2022 میں جس صورتحال کا سامنا کیا اسے بھول نہیں سکتے۔گورنر سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی تھی، کرنٹ اکانٹ خسارہ 17 اعشاریہ 5 ارب ڈالر تک بڑھ گیا تھا، زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *