بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25°C
Monday, 13 July 2026 | پاکستان: 28 محرم 1448

گوادر میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، مواصلاتی نظام درہم برہم

Tuesday, 4 January, 2022

گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں رات سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر میں اب تک 57.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ طوفانی بارش سے مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ضلع گوادر سمیت مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم تاحال موجود ہے جس کے باعث مزید بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پسنی میں 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گوادر میں 57 ملی میٹر، اورماڑہ میں 27 ملی میٹر،کیچ اور جیوانی میں 24 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کوئٹہ میں 8 ، قلات میں 4، خضدار، دالبندین اور پنجگور میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *