بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.6°C
Wednesday, 23 September 2026 | پاکستان: 12 ر بیع الثانی 1448

ہمیں کوئی بھی آئین کا درس نہ دے، شیری رحمٰن

Monday, 3 April, 2023

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن سے کوئی نہیں بھاگ رہا، ہمیں کوئی بھی آئین کا درس نہ دے، ہر کسی کو قانون کے مطابق اپنا مقدمہ پیش کرنے کا حق ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے التوا کیس سے متعلق جاری سماعت پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں الگ الگ الیکشن ہونے سےبحرانی کیفیت بنتی ہے، جو بھی فیصلہ ہو اس سے عدلیہ کی ساکھ برقرار رہنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اب صورتحال متنازع ہوتی جا رہی ہے، اب جو صورتحال ہے اس میں عدم اعتماد ہوگا۔شیری رحمان نے کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ اعلی عدالتوں کو متنازع کیا جائے، ایک ہی پارٹی کو فریق بنایا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جج کے فیصلے پرمل بیٹھ کر سوچیں گےکیا کرنا ہے، ایک فرد واحد کا حکم یہاں راج نہیں کر سکتا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *