بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.1°C
Wednesday, 22 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

4 اسرائیلی یرغمالیوں کی نعشیں ریڈ کراس کے حوالے، 600 سے زائد فلسطینی قیدی رہا

Thursday, 27 February, 2025

غزہ:غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے، اسرائیل نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔حماس نے بھی مزید 4 اسرائیلی مغویوں کی نعشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں، فلسطینی قیدی رہائی کے بعد مغربی کنارے کی جانب روانہ ہوگئے۔
روسی وزیر خارجہ سر گئی لاروف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ٹائم بم ہے، مشرق وسطی کی سلامتی فلسطینیوں کی آباد کاری سے دا پر لگ جائے گی، فلسطینی ریاست کے قیام کا مسئلہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ امریکی صدر 20 لاکھ کی آبادی کو مستقل طور پر ان کی سرزمین سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *