بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448
مریم نواز کا لاہور میں پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان

مریم نواز کا لاہور میں پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان

Sunday, 26 April, 2026

اسلام آباد:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے اندر 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے، جسے ملک کا پہلا مکمل “اینڈ ٹو اینڈ” میڈیا پروڈکشن ہب قرار دیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کے تحت فلم، ٹی وی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے جدید سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کی جائیں گی، جن میں جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیجز، پوسٹ پروڈکشن لیبز اور وی ایف ایکس کی سہولیات شامل ہیں تاکہ بیرونِ ملک انحصار کم کیا جا سکے۔
فلم سٹی میں شوٹنگ کے لیے مختلف سیٹس، ایک مرکزی جھیل، بین الاقوامی ایونٹس کے لیے کنونشن ہال، میڈیا ٹریڈ ہب اور فلم و میوزک اسکول بھی قائم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے سے نہ صرف فلمی صنعت کی بحالی میں مدد ملنے کی توقع ہے بلکہ اینیمیشن، گیمنگ اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں کو بھی فروغ ملے گا۔اقدام سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ اسے تخلیقی معیشت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *