بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 17.6°C
Monday, 21 September 2026 | پاکستان: 10 ر بیع الثانی 1448

آرمی چیف کا پشاور کور کا دورہ ، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

Wednesday, 9 November, 2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج پشاور کا دورہ کیا۔
کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر سی او اے ایس نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں آرمی چیف نے پشاور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے پشاور کا دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا ءپر پھول رکھے،آرمی چیف نے امن وا ستحکام کیلئے افسروں اور جوانوں کی کوششوں کو سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول شہداء کی قربانیوں کے مرہون منت ہے۔ قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر ہمیشہ توجہ مرکوز رکھیں۔
قبل ازیں کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *