بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28°C
Wednesday, 01 July 2026 | پاکستان: 16 محرم 1448

اسلام آباد : خودکش دھماکے کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا مراسلہ جاری

Saturday, 24 December, 2022

اسلام آباد:سیکٹر آئی ٹین دھماکے کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا مراسلہ جاری کردیا گیاہے۔پولیس حکام نے آئی ٹین فور میں خود کش دھماکے کی تفتیش کے لئے 8رکنی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ڈی آئی جی چیف کمشنر اسلام آباد سے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کردی۔جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی کرینگے۔جے آئی ٹی میں 3ڈی ایس پی ارکان شامل ہوں گے۔ایس پی انڈسٹریل ایریا،ایس ڈی پی او سبزی منڈی،تفتیشی آفیسر کے علاوہ حساس اداروں کے دو افسران بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہونگے،جے آئی ٹی دھماکے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ مرتب کرے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *