بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.9°C
Tuesday, 23 June 2026 | پاکستان: 8 محرم 1448

کراچی:کار سوار ملزمان کی فائرنگ، ایک تاجر جاں بحق

Monday, 26 December, 2022

کراچی:اتحاد ٹاؤن میں کار سوار ملزموں کی فائرنگ سے ڈرائی فروٹ کا تاجر جاں بحق ہوگیا۔مقتول لیاری کا رہائشی تھا۔بلدیہ کے علاقے میں عید گاہ گراؤنڈ موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے37سالہ رفیع اللہ ولد سردار خان جاں بحق ہوگیا۔مقتول ڈرائی فروٹ کا تاجر اور لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کوئلہ گودام کا رہائشی تھا جب کہ شناختی کارڈ پر سعید آباد کا پتہ درج تھا۔مقتول کا آبائی تعلق لکی مروت سے تھا جب کہ وہ 5بچوں کا باپ تھا۔مقتول کے جیت میں 35ہزار روپے نقد اور قیمتی موبائل فون موجود تھا۔جو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *