بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 23 July 2026 | پاکستان: 9 صفر 1448

وزیراعظم اور وفود نے غیر ملکی دوروں پر نو ماہ میں ایک ارب سے زائد خرچ کرڈالے

Sunday, 9 April, 2023

اسلام آباد: وزیراعظم شہبا ز شریف اور وفد کے موجودہ مالی سال کے نو ماہ میں غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 3 کرو ڑ 13 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ کیے گئے ۔وزیراعظم شہبا ز شریف او ان کے ہمراہ بیرون ملک جانیوالے وفود کے دوروں ، قیام وطعام اور دیگر اخراجات پر مالی سال 23-2022 کے نوماہ کے دوران ایک ارب 3 کروڑ 13 لاکھ 91 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ہیں ۔وزیراعظم کے بیرون ممالک دوروں پر مختلف ادائیگیوں ، عطیات ، رجسٹریشن وفیسوں کی مد میں 84 کروڑ 9 لاکھ روپے خرچ ہوئے دوروں میں مختلف اخراجات میں 14 کروڑ 33 لاکھ44 ہزار روپے ادا کیے گئے ورکشاپس ،سیمینار کی مد میں بیس لاکھ روپے کے اخراجات آئے ، اخبارات ،جرائد اور کتابوں پر پانچ لاکھ 98 ہزار خرچ کیے گئے بیرون مملک ودیگرامور کی مد میں 2 کروڑ روپے اخراجات ہوئے ہیں

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *