بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.4°C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 8 صفر 1448

جو قومیں شہدا کو بھول جائیں ان کا نام ونشان نہیں رہتا، شاہد آفریدی

Monday, 12 June, 2023

اسلام آباد: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے افواجِ پاکستان اور شہداءِ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی مٹی کی محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔ جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں ان قوموں کا تاریخ میں کوئی نام و نشان نہیں رہتا۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی محبت ہماری رگ رگ میں بسی ہے۔ ملک سے محبت کرنے والے ہرشخص کے دل میں پاکستانی فوج کی عقیدت ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز کے تمام شہداء کی قربانیوں کو نہ صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ ان کے تقدس اور حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *