بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.8°C
Monday, 21 September 2026 | پاکستان: 10 ر بیع الثانی 1448

بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ! عرفان پٹھان کے پاکستان کی ہار پر بھنگڑے

Tuesday, 24 October, 2023

چنئی: سابق انڈین کرکٹر عرفان پٹھان سمیت دیگر بھارتی افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر خوشی سے نہال نظر آئے۔بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے چنئی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف افغانستان کی تاریخی فتح کے بعد افغان کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منایا۔عرفان پٹھان جو ورلڈ کپ میں آئی سی سی براڈ کاسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، میچ کے بعد اسٹیڈیم میں افغان کرکٹر راشد خان کے ساتھ بھنگڑا ڈالنے پہنچ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔عرفان پٹھان نے اپنے ایکس پیغام میں افغان کھلاڑیوں کے ساتھ ڈانس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ راشد خان نے اپنا اور میں نے اپنا وعدہ پوار کردیا۔عرفان پٹھان نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ واضح طور پر آج ایک بہتر ٹیم جیت گئی۔ پاکستان کے خلاف شاندار فتح پر افغانستان کو شاباش۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *