بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

ورلڈکپ : بابراعظم نے جنوبی افریقا سے شکست کی وجہ بتا دی

Saturday, 28 October, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا سے ہونے والے میچ میں فتح کے قریب پہنچنے کے بعد شکست کی وجہ بتا دی۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے جیتنے کا اچھا موقع گنوا دیا جو کہ انتہائی مایوس کن اور قابل افسوس ہے کیونکہ ہم قریب پہنچنے کے باوجود بھی میچ میں فتح حاصل نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے بولرز نے زبردست مقابلہ کیا مگر افسوس کے قریب پہنچنے کے باوجود میچ ہمارے حق میں نہیں رہا، آئندہ تین میچز میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم نے شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہم نے موقع گنوایا وہیں جنوبی افریقا کے کھلاڑی تبریز شمسی نے کنڈیشن کا فائدہ اٹھایا اور اُسی حساب سے بولنگ کی۔انہوں نے کاہ کہ اس سے قبل ہونے والے میچز میں ہدف کے تعاقب میں ٹیم پر دباؤ تھا، آج ہم نے پلان کے تحت ہی گیم کھیلا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *