بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 36.8°C
Friday, 26 June 2026 | پاکستان: 11 محرم 1448

لانگ مارچ توڑ پھوڑ ، بانی پی ٹی آئی مزید 2 مقدمات میں بری

Wednesday, 20 March, 2024

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے مزید دو مقدمات میں بری کر دیا۔عدالت نے شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، علی نواز اعوان، راجہ خرم، فیصل جاوید، شیخ رشید اور شیریں مزاری کو بھی دو مقدمات میں بری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ صاحب بلال نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان پر لانگ مارچ کے دوران لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، اگر بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی جانب سے عوام کو اکسایا گیا تو استغاثہ کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا۔جوڈیشل مجسٹریٹ صاحب بلال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ریکارڈ ناکافی ہے۔عدالت نے کہا کہ استغاثہ کی جانب سے جمع کرایا گیا ریکارڈ اتنا مضبوط نہیں کہ بنی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کا جرم ثابت ہو سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرلی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *