بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.4°C
Monday, 24 August 2026 | پاکستان: 12 ر بیع الاول 1448

ہنگامہ آرائی کیس ، علی امین گنڈا پور کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کاحکم

Tuesday, 11 June, 2024

راولپنڈی کی ضلعی عدالت نے شاہراہ دستور پر ہنگامہ آرائی اور سرکاری گاڑی میں مداخلت کے کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے راولپنڈی موٹروے چوک پر ہنگامہ آرائی، کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست ضمانت کی سماعت کی۔سماعت کے دوران وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور مصروفیت کے باعث آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *