بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.2°C
Monday, 21 September 2026 | پاکستان: 10 ر بیع الثانی 1448

مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کرینگے ، مولانا فضل الرحمان

Wednesday, 10 July, 2024

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے۔ڈی آئی خان میں نجی محفل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں آزاد اور خود مختار ہو کر سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر پہلی بار آپریشن کا تجربہ ہوتا تو عوام لبیک کہتے، عوام پہلے بھی سوات سے لے کر وزیرستان تک دربدر ہو چکے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ آج بھی وہ لوگ دربدر ہیں، معاوضے تک نہیں دیے گئے، ہمیں دیکھنا چاہیے کہ خرابی کہاں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہو گئی تھی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *