بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.3°C
Thursday, 09 July 2026 | پاکستان: 25 محرم 1448

بغض عمران میں جعلی حکومت نے انٹرنیٹ کا بھی ستیا ناس کردیا ، بیرسٹر سیف

Thursday, 29 August, 2024

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغض میں جعلی حکومت نے انٹرنیٹ کا بھی ستیاناس کر دیا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی شعبے سے وابستہ بزنس کمیونٹی کا اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، انٹرنیٹ کے بارے میں وزرا کے بیانات میں بھی مماثلت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک وزیر کہتا ہے فائر وال لگی ہے دوسرا کہتا نہیں لگی، ایک کہتا ہے زیر سمندر کیبل کٹ گئی دوسرا کچھ کہتا ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئی ٹی وزیر شزہ فاطمہ نے تو بے وقوفی کی انتہا کی، محترمہ کہتی ہے وی پی این سے نیٹ سست ہوا، نیٹ ٹھیک ہو تو کسی کا دماغ خراب ہے کہ وی پی این لگائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *