بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

محسن نقوی پھنس گئے تو علی امین گنڈاپور کے پیروں میں بیٹھ گئے ،عمرایوب

Thursday, 10 October, 2024

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ محسن نقوی اس وقت پھنس گئے جب علی امین گنڈا پور کے قدموں میں بیٹھ گئے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ محسن نقوی اس وقت یہاں آئے جب انہیں خیبرپختونخوا کی ضرورت تھی۔عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، علی امین گنڈا پور انہیں معاف کردیں گے، ہم محسن نقوی کو معاف نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو ان خاندانوں سے معافی مانگنی چاہیے، ہمارے رہنما ان کے حکم پر جیل میں ہیں، محسن نقوی نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو براہ راست احکامات دئیے۔عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ اسی لیے کل آئی جی سے اختیارات چھین لیے گئے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *