بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.6°C
Thursday, 25 June 2026 | پاکستان: 10 محرم 1448

لانگ مارچ احتجاج کیس: اسد قیصر کی درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ

Saturday, 24 May, 2025

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف لانگ مارچ احتجاج کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تھانہ کوہسار کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ کیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اسد قیصر کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ 17 جون کو سنایا جائے گا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر کا ماضی میں کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے، اسد قیصر موقع پر موجود نہیں تھے نہ ہی کوئی برآمدگی ہوئی۔واضح رہے کہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ کوہسار میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *