بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35.3°C
Thursday, 02 July 2026 | پاکستان: 17 محرم 1448

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

Tuesday, 24 June, 2025

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جس پر سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاس اور عسکری ٹاور جلا گھیرا کے مقدمات درج ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *