بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 09 October 2026 | پاکستان: 29 ر بیع الثانی 1448
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

Friday, 9 October, 2026

مشرق وسطیٰ میں ایران کے خلاف جاری امریکی جنگ سے متعلق خدشات دوبارہ بڑھنے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تقریباً 4 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئیں۔

برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 4.08 ڈالر، یعنی 4.1 فیصد اضافے کے بعد 104.28 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 3.6 فیصد یا 3.21 ڈالر بڑھ کر 91.49 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

کاروبار کے دوران دونوں اقسام کے خام تیل کی قیمتیں کسی وقت 5 ڈالر فی بیرل سے زیادہ بڑھ گئی تھیں۔ ممکنہ امریکی حملوں کے خدشات کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 29 ستمبر کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب ایران کے ساتھ تنازع آٹھویں ماہ میں داخل ہونے کے باعث اکتوبر میں خلیج اور آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی آمدورفت کو لاحق خطرات بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکروں پر حملوں کی تعداد جنگ شروع ہونے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، حالانکہ خلیجی ممالک نے تیل کی برآمدات میں اضافہ کیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *