راولپنڈی:بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے تین آپریشنز میں فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 اکتوبر کو کوئٹہ کے علاقے پنجپائی میں دہشت گردوں نے مقامی ٹریفک کی آمدورفت متاثر کرنے کے لیے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
نوشکی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگا کر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ کارروائی کے دوران 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔





تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں