بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.5°C
Tuesday, 20 October 2026 | پاکستان: 10 جمادی الاول 1448
سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم سواتی بازیابی کیس، پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم سواتی بازیابی کیس، پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

Tuesday, 20 October, 2026

پشاورہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی سمیت دیگر بازیابی کے کیسز میں عدالت نے وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری سمیت دیگرفریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیسز کی سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ایمرجنسی اور گورنرراج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ، اسپیکر اور جنید اکبر سمیت دیگرکوحراست میں لیا گیا ہے۔ اب کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ یہ کہاں پر ہیں۔ اسپیکر بابر سلیم کے پاس آئینی عہدہ ہے تاہم اس کے باوجود حراست میں لیا گیا ہے۔

جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ویسے یہ وزیراعلیٰ کہاں پر ہے؟ آپ نے کیس میں چیف سیکرٹری کو کیوں فریق نہیں بنایا ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے کیسز کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *