بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.5°C
Tuesday, 20 October 2026 | پاکستان: 10 جمادی الاول 1448
اگر ٹائیگر کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے: سنیل شیٹی

اگر ٹائیگر کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے: سنیل شیٹی

Tuesday, 20 October, 2026

بالی وڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی نے اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں سنیل شیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا ٹائیگر اور جیکی دادا سے محبت کرتی ہے اور اگر ان کے ساتھ ایسا کچھ ہوسکتا ہے تو یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر کھیلوں اور ورزش پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیسے ہوا لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے محفوظ رہنا انتہائی اہم ہے، میرے لیے جیکی دادا بچپن کے دوست ہیں اور میں بس یہی امید کرتا ہوں کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے، مجھے اس بات کا بھی اطمینان ہے کہ ٹائیگر خود خیریت سے ہیں، ان کے ڈرائیور زخمی ہوئے تھے جو اب صحت یاب ہو رہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *