بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر حملہ کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے شوٹرز کے ہدف کے حوالے سے حیران کن انکشاف کر دیا۔ممبئی کرائم برانچ نے تحقیقات میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ٹائیگر شروف اصل ہدف نہیں تھے بلکہ شوٹرز نے ایک اور معروف اداکار کو نشانہ بنانا چاہا لیکن سخت سکیورٹی کی وجہ سے وہ اس کے قریب نہیں جا سکے، پھر ملزمان نے ٹائیگر شروف کا انتخاب کیا کیونکہ وہ آسان ہدف تھے۔
یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ممبئی پولیس نے فائرنگ کے سلسلے میں راجستھان کے علاقے کوٹہ سے گرفتار تین ملزمان کی تحویل حاصل کر لی ہے۔ عدالت نے ملزمان کو مزید تفتیش کیلیے ممبئی منتقل کرنے کیلیے مہاراشٹر پولیس ٹیم کو 48 گھنٹے کا ٹرانزٹ ریمانڈ دے دیا ہے






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں