بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 19.1°C
Thursday, 22 October 2026 | پاکستان: 12 جمادی الاول 1448

سعودی عرب کی جانب سے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے لیے سالانہ گرانٹ میں سے ساڑھے 14 کروڑ روپے جاری دیے گئے

Thursday, 22 October, 2026

اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین اور عملے نے جامعہ کے صدر و قائم مقام ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی کاوشوں سے مملکت سعودی عرب نے جامعہ کے لیے 14 کروڑ 45 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے۔

یہ رقم اس مجموعی گرانٹ کا حصہ ہے جو مملکت سعودی عرب نے گریڈ 1 سے گریڈ 21 تک کے تمام ملازمین کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2026-27 کے لیے جاری کی ہے۔

سعودی سپورٹ فنڈ کی مکمل گرانٹ جامعہ کے جاری اخراجات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور معیارِ تعلیم کی بہتری کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔

سال 2026 کی گرانٹ مملکت سعودی عرب کے اس تعاون کا تسلسل ہے جو برسوں سے جامعہ کے ساتھ جاری ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *