بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 20.7°C
Wednesday, 18 November 2026 | پاکستان: 9 جمادی الثانی 1448
بشریٰ بی بی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہرقسم کی ممکنہ سہولیات دینے کا حکم

Wednesday, 18 November, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو جیل میں ہرقسم کی ممکنہ سہولیات دینے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹس طلبی کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔عدالت نے دوران سماعت بشریٰ بی بی کو جیل میں ہرقسم کی ممکنہ سہولیات دینے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بشریٰ بی بی کے لیے اسپشلسٹ ڈاکٹر چاہیے تو ڈاکٹر مہیا کیا جائے، بشریٰ بی بی کے سیل میں جوسہولیات کا ایشو ہے وہ بھی حل کریں۔

اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر وکلا نے آج بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل شروع نہ کیے، لطیف کھوسہ نے سماعت کے آغاز پر کہا بشریٰ بی بی کی جانب سے نئی درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے، اب جوکیفیت ہے اس میں بینائی سے بھی محروم ہوسکتی ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *