- الإعلانات -

Browsing Tag

Russia

روس میں مسافر بردار طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

ماسکو: روس میں لاپتہ ہونے والا مسافر بردار طیارہ جزیرہ نما کامچاٹکا میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں تمام افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے علاقائی دارالحکومت پٹروپاولوسک کامچاٹسکی سے ایک گاؤں پلانا جانے والا…

اب کرونا کا علاج ’چیونگم‘ سے ہوگا

ماسکو: روس کے ماہرین نے ایسی چیونگم تیار کی ہے جس کے ذریعے کرونا کا علاج ممکن ہوسکے گا۔ وزارت دفاع کے اڑتالیسویں سینٹرل سائنسی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ سرگئی بوریسویچ نے خوش خبری سنائی کہ کرونا کا علاج چیونگم چبا کر کیا جائے گا۔ انہوں…

ویکسین کے معاملے پر روس کا یورپی یونین پر بڑا الزام

ماسکو : روسی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ یورپی یونین نے انسانیت پر سیاسی اختلاف کو فوقیت دیتے ہوئے روسی ساختہ کرونا ویکسین کے استعمال کی اجازت نہیں دی۔ روس کی فیڈرل ایجنسی برائے بین الاقوامی انسان دوست تعاون اور دولت مشترکہ کے آزادانہ

روس میں سب سے بڑا ہیرا نیلامی کے لیے تیار

ماسکو: روس میں اب تک کا سب سے بڑا سمجھا جانے والا 100.94 قیراط کا ہیرا اس ماہ کے آخر میں جنیوا میں نیلام کیا جائے گا۔ الروزا اسپیکٹکل نامی یہ ہیرا 12 مئی کو جب تراشا جائے گا تو اس کی مالیت 13 سے 19 ملین ڈالر کے درمیان ہوگی۔ نیلامی گھر کے…

روس کے اسکول میں قیامت صغریٰ، وحشیوں نے طالب علموں کو خون میں نہلادیا

ماسکو: روسی شہر کازان میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں مسلح افراد نے اسکول پر حملہ کردیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ جنوب مغربی روس کے شہر کازان میں میں پیش آیا ہے، جہاں مسلح افراد نے ایک اسکول پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں…

چالیس روز بھوکا رہنے کا مشن، وی لاگر بھوک سے جاں بحق

ماسکو: روس میں چالیس روز تک بھوکا رہنے کا تجربہ کرنے والاوی لاگر بھوک کی شدت سے ابدی نیند سوگیا۔ روس سے تعلق رکھنے والے وی لاگر ویٹی وائگر نوسکی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ چالیس روز تک بغیر کچھ…

پاکستان، امریکا، چین، روس کا افغانستان سے سرحد پار حملوں کے خاتمے پر زور

پاکستان نے امریکا، چین اور روس کے ساتھ مل کر افغان حکومت اور طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ کا باعث نہ بنے۔ چاروں ممالک نے افغان حکومت پر طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے زور…

کرونا وائرس کا پھیلاؤ: روس نے امریکا پر بڑا الزام عائد کردیا

ماسکو: امریکا اور روس کے درمیان اختلافات عروج پر ہیں، ایسے میں روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکا پر بڑا الزام عائد کردیا ہے۔ روس کے اسٹیٹ ڈوما (زیریں پارلیمنٹ ہاؤس) کے اسپیکر ویچیسلاو ولودین نے الزام عائد کیا ہے کہ ممکن ہے کہ کرونا وائرس…

روسی صدر امریکی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ

ماسکو: امریکا کے ساتھ کشیدگی کے باوجود روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکی میزبانی میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکی میزبانی میں آئندہ جمعرات ہونے والی 40 سربراہان مملکت کی…

روس کا بھی امریکا پر پابندیاں عائد کرنے اور سفارتکاروں کی ملک بدری کا فیصلہ

ماسکو: امریکی پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے اور پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکا کی جانب سے روس پر عائد پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی 10 امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے اور 8 امریکی…

روس کےخلاف امریکی پابندیوں میں پاکستانی افراد، کمپنیاں بھی شامل

روس کے مبینہ سائبر جرائم میں ملوث ہونے پر امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے پابندی کی زد میں آنے والے 32 افراد اور کمپنیوں میں سے 10 کا تعلق کراچی اور لاہور سے ہے۔یہ بات امریکا کے سرکاری بیان میں سامنے آئی۔ جمعرات کو جو بائیڈن نے روس کے 10…

روس نے امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی

روس نے پابندیوں اور سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کے معاملے پر امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی۔ روس کی جانب سے بھی 10 امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کیا جائے گا اور کئی امریکی اہلکاروں پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ روسی…

روسی صدر نے دنیا کو چیلنج کردیا، بڑا دعویٰ

ماسکو: روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم دنیا کا سب سے طاقت ور آئس بریکر بیڑا تیار کررہے ہیں جسے آج تک کسی نے نہیں بنایا۔ ولادی میرپیوٹن کا کہنا ہے کہ جو آئس بریکر بیٹر بنایا جارہا ہے اسے دنیا میں آج سے پہلے کسی نے تعمیر…

امریکا کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں متوقع ہیں جس کا اعلان آج کیا جاسکتا ہے۔ امریکا میں ہونے والے سائبر حملوں اور الیکشن میں مداخلت پر جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روس پر مزید نئی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں…

روسی جدید ٹیکنالوجی کا ایک اور شاہکار، زیر آب جانے والا بحری جہاز جلد منظر عام پر ہوگا

ماسکو: روس میں ایسا بحری جہاز بنایا جارہا ہے جو غوطہ لگا کر آبدوز بھی بن سکے گا، یہ اس نوعیت کا دنیا کا پہلا بحری جہاز ہوگا جس کی قیمت نہایت کم رکھی جائے گی۔ روسی سب میرین ڈیزائنر سینٹر، روبین سینٹرل ڈیزائن بیورو (یونائیٹڈ شپ بلڈنگ…

مصنوعی ذہانت سے آراستہ جدید روسی طیارہ

ماسکو: روسی لڑاکا طیارے ‘MiG35’ میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام کو نصب کردیا گیا۔ روس کی جیٹ طیارہ ساز کمپنی ‘میگ کارپوریشن’ نے اعصابی نیٹ ورکس سے آراستہ خصوصی اور جدید شناخت کا نظام میگ سیریز طیاروں کے لیے متعاف کرایا ہے۔ میگ…