بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

اوزون کرہ ارض پر زندگی کی بقا کیلئے نہایت اہم ہے،مریم نواز

Monday, 16 September, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زمین پر زندگی کی بقا کے لیے اوزون کا تحفظ بہت ضروری ہے۔اوزون کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیات مخالف سرگرمیوں کے باعث اوزون کی تہہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوزون کی تہہ کو پہنچنے والے نقصان سے موسمیاتی تبدیلی، بیماریاں اور دیگر خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ مریم نواز شریف نے وزیر اعلی پنجاب کا عہدہ سنبھالتے ہی ماحولیات کی بہتری کے لیے کئی منصوبوں پر کام شروع کر دیا تھا، جن میں ای بائیکس اور پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خاتمے پر بات کی گئی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *