بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

ایشز سیریز، انگلش کیمپ میں کورونا کی وجہ سے کھلبلی مچ گئی

Sunday, 2 January, 2022

ایشز سیریز کے دوران کورونا کے پے درپے کئی کیسز سامنے آنے کے بعد انگلش ٹیم میں کھلبلی مچ گئی۔ سڈنی میں ٹریننگ میں حصہ لینے والے نیٹ بولر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ بولر نے آؤٹ ڈور ٹریننگ میں انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ حصہ لیا تھا، نیٹ بولر کا ٹیسٹ مثبت آنے پر سب نیٹ بولرز کو الگ کر دیا گیا۔ کووڈ پروٹوکولز سےمتعلق کرکٹ آسٹریلیا کے لائحہ عمل پر سوالات اٹھتے ہیں۔ انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا، وہ 8 جنوری تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

اس سے قبل بھی انگلش اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف ممبر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *