بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

جنگ بندی کے بعد پاکستان کیلئے 8 غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں شروع

Sunday, 11 May, 2025

پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے بعد پاکستان کا فلائی شیڈول بہتری کی طرف گامزن ہے۔ایوی ایشن حکام کے مطابق 8 غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان کے لیے پروازیں فوری شروع کر دی ہیں۔حکام کے مطابق فلائی دبئی نے کراچی، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ کی نصف سے زائد پروازیں آپریٹ کیں جبکہ امارات ایئر لائن نے بھی کراچی اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں اڑائیں۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق اتحاد، ایئر عربیہ، گلف ایئر کی پروازوں کی بھی پاکستان آمد و رفت جاری ہے جبکہ ایتھوپین اور افغان ایئر لائن کی پروازیں بھی شیڈول کے مطابق آپریٹ ہوئیں۔اسلام ایئر نے بھی پاکستان کے لیے معطل فضائی آپریشن کی بحالی کا اعلان کر دیا جبکہ تھائی ایئر کی بھی آج سے پاکستان کے لیے شیڈول پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *