بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

صرف پیپلزپارٹی کے پاس غربت ، بیروزگاری ، مہنگائی سے نمٹنے کا منصوبہ ہے ، بلاول

Sunday, 28 January, 2024

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے پاس غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے نمٹنے کا منصوبہ ہے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ آج راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پارٹی منشور اور عوامی اقتصادی معاہدے پر بات کروں گا، عوام کو لیاقت باغ جلسہ میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ وہی شہر ہے جہاں ذوالفقار علی بھٹو کو قتل کیا گیا تھا اور اسی پارک میں بے نظیر بھٹو نے اپنی آخری تقریر کی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئیں عہد کریں کہ ان کے ادھورے مشن کو پورا کریں گے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بھی کہنا ہے کہ پرامن، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان بنائیں گے، جو ہم سب کا پاکستان ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *