بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

معاشی استحکام حاصل کرلیا، نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے: وزیراعظم شہباز شریف

Sunday, 23 March, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شبانہ روز محنت سے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج یوم پاکستان پر ہم قائداعظم اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج کے دن اپنے واضح نصب العین کا تعین کیا گیا، قرار داد پاکستان لازوال عہد کی تابندہ دستاویز ہے، آج پاکستان ایک خودمختارمملکت اور ہم آزاد قوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوق شہادت کیجذبے سے سرشار ہماری بہادرافواج پاکستان کی شان بڑھارہے ہیں، دہشتگردی کی جنگ میں مسلح افواج،رینجرز، پولیس اورسکیورٹی ادارے بہادری کا مظاہرہ پیش کررہے ہیں، پیشہ وارانہ لیاقت کی حامل ہماری افواج شوق شہادت کے جذبے سے سرشارہیں۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھاکہ پاکستا ن کے قابل شہری ہر شعبہ زندگی میں اپنی محنت سے نئیجہان آباد کررہے ہیں، پارلیمان،عدلیہ اورانتظامیہ اپنے آئینی امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں ، عہد کریں ہم اسی جذبے سے محنت کریں گے، دیانت، لگن اور مسلسل محنت سے پاکستان کو ترقی یافتہ عظیم فلاحی مملکت بنائیں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *