بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

کراچی کے مینڈیٹ کے تحفظ کیلئے عدالت جائیں گے، سراج الحق

Friday, 16 June, 2023

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا، کراچی کے مینڈیٹ کے تحفظ کےلیے عدالت جائیں گے، پُرامن احتجاج کریں گے۔ لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کراچی شہر کو ایک شہزادے کی خواہش کے مطابق نہیں چلایا جاسکتا، پیپلز پارٹی اندرون سندھ پر توجہ دے جو موہنجوداڑو کا منظر پیش کر رہا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ کراچی کے میئر کے انتخاب کا دن شہر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل ناکام ہوگیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے ہر مرحلے میں بدترین دھاندلی ہوئی۔ میئر کے انتخاب کے دوران 31 منتخب افراد کا غائب ہونا ملکی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کےلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *