بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

گیس دنیا بھر میں مہنگی ،احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا، اووربلنگ پر سوئی ناردرن کا ردعمل

Sunday, 18 February, 2024

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے صارفین کی جانب سے اوور بلنگ کی شکایات کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ اوسطاً 15 ہزار سے 90 ہزار روپے فی صارف بل آیا، فکسڈ چارجز کے نام پر فی میٹر 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا گیا، میٹر کا کرایہ، جی ایس ٹی اور اضافی چارجز الگ ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ ریڈنگ میں تاخیر ہوتی ہے جس سے گیس کا بل اگلے ہائی سلیب میں چلا جاتا ہے سوئی ناردرن حکام کے مطابق اگر صارف کو کوئی شکایت ہے تو وہ اوگرا یا عدالت سے رجوع کرسکتا ہے، حکومت کی جانب سے گیس ٹیرف اور دیگر ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں، دنیا بھر میں گیس مہنگی ہوگئی ہے، ہم سب کو اسے احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا۔اس حوالے سے ایک صارف رضوان کا کہنا ہے کہ میرے گھر پر سوئی گیس کا بل 75 ہزار روپے ہے، گھر میں کوئی لیکیج نہیں ہے اور چیک کروا لیا ہے۔ایک اور گاہک اکرام نے بتایا کہ میرے 10 مرلے کے گھر کا گیس بل 61 ہزار روپے آیا جبکہ والنسیا ٹاو ¿ن کے رہائشی عمران نے بتایا کہ میرے گھر کا گیس بل 92 ہزار روپے آیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *