Site icon Daily Pakistan

اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی احتجاج کو مشروط سکیورٹی دینے کیلئے تیار

اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل اکبر ناصر خان نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور احتجاج کے معاملے پر تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل اکبر ناصر خان نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور احتجاج کے معاملے پر تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل اکبر ناصر خان نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور احتجاج کے معاملے پر تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 25 مئی کو بھی اپنی یقین دہانی کی خلاف ورزی کر چکی ہے، علی امین گنڈاپور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے وزیر داخلہ کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی، ویڈیوز موجود ہیں جن میں کارکنوں کو غلیلیں بھی دی جا رہی ہیں، شیخ رشید اور فیصل واوڈا کہہ چکے یہ خونی مارچ ہو گا، خود عمران خان بھی تسلیم کر چکے ان کے کچھ لوگ مسلح ہیں اس کے ساتھ ساتھ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ احتجاج سے ڈپلومیٹک موومنٹ بھی بند ہوتی ہے لہذا ائیرپورٹ تک جانے والے راستوں پر وفاقی ایجنسیز کو اختیار دیا جائے رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی بھی لی جا سکتی ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو، پی ٹی آئی مطلوبہ ضمانت دے دے تو کنٹینرز بھی رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی، عدالتی فیصلوں کےمطابق ہی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی جائے، مطلوبہ شرائط کے مطابق احتجاج ہوا تو سکیورٹی دینے کو تیار ہیں

Exit mobile version