بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.8°C
Friday, 14 August 2026 | پاکستان: 2 ر بیع الاول 1448

الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے دوسرے خط کا جواب بھی دے دیا

Monday, 20 February, 2023

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے میں صدر مملکت کو مشاورت میں شامل کرنے سے انکار کردیا۔صدر عارف علوی کی جانب سے صوبہ پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات سے متعلق خط کے جواب میں الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے دوسرے خط کا جواب بھی دے دیا جس میں الیکشن کمیشن نے صوبوں کے انتخابات سے متعلق ایوان صدر کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانے سے معذرت کرلی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک خط سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیکریٹری ایوان صدر کو بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل شدہ اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ گورنر دے سکتا ہے، الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت صوبہ پنجاب اور کے پی گورنرز کو خط لکھا اور دونوں گورنرز نے تاحال الیکشن کے لیے تاریخ نہیں دی، دونوں صوبوں میں عام انتخابات سے متعلق معاملات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔الیکشن کمیشن نے خط میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں گورنر پنجاب سے مشاورت کا حکم دیا، الیکشن کمیشن حکام نے گورنر پنجاب سے مشاورت کی لیکن گورنر نے انتخابات کی تاریخ نہ دی، الیکشن کمیشن نے فیصلے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں انٹرا اپیل دائر کی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *