بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 10 September 2026 | پاکستان: 29 ر بیع الاول 1448
ایران نے امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کیلئے خود کش ڈولفنز تیار کرلیں

ایران نے امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کیلئے خود کش ڈولفنز تیار کرلیں

Wednesday, 6 May, 2026

تہران :امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں پینٹاگون کی ایک بریفنگ اُس وقت غیر معمولی رخ اختیار کر گئی جب ایران کے پانیوں میں مبینہ “کامی کازے ڈولفنز” (خودکش ڈولفنز) سے متعلق سوال اٹھا دیا گیا اور جس پر امریکی حکام کو وضاحت بھی دینا پڑگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں بھی یہ پریس بریفنگ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے دی۔
اُن سے پوچھا گیا کہ کیا ایران نے ڈولفنز کو فوجی مقاصد کے لیے تربیت دے کر حملوں کے لیے استعمال کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔اس غیر معمولی سوال پر جنرل کین پہلے تو حیران رہ گئے اور پھر طنزیہ انداز میں کہا، “کیا آپ کا مطلب لیزر بیم والے شارک جیسا ہے؟ جو مشہور فلم کا ایک کردار ہے۔بعد ازاں وزیر دفاع ہیگستھ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتا کہ ہمارے پاس ایسے ڈولفنز ہیں لیکن یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ایران کے پاس نہیں ہیں۔یہ سوال دراصل ان خبروں کے بعد سامنے آیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران ممکنہ طور پر غیر روایتی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ امریکی جنگی بحری جہازوں پر حملے کے لیے ایسے ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں جو پہلے کبھی استعمال نہیں کیے گئے جن میں آبدوزوں سے لے کر بارودی سرنگیں لے جانے والی ڈولفنز تک شامل ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *