پاکستان جرائم خاص خبریں

اے این ایف کی مُلک بھر میں کارروائیاں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی

اے این ایف

اے این ایف کی مُلک بھر میں کارروائیاں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے مخبر کی اطلاع پر پاڑہ چنار میں خرلاچی چیک پوسٹ پربڑی کاروائی عمل میں لائی دوران تلاشی ہینو ٹرک سے 435.600 کلوگرام چرس اور ایک کلو گرام مشکوک پاؤڈر برآمد کرکے افغان باشندےکوگرفتارکر لیا۔ جبکہ دوسری کاروائی میں اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر1 کلو 792گرام کوکین برآمد کوکین انتہائی مہارت سے راؤزرز میں سلائی کر کے چھپائی گئی تھی کوکیں والے ٹراوزرز جہاز سے نکالے گئے کچرے سے برآمد ہُوئے پشاور میں کی گئی کاروائی میں دو کاروں سے 19.2کلو گرام چرس اور15.6 کلو گرام افیون برآمد کر لی کاروائی کے دوران چارسدہ کے رہائشی دو مُلزمان گرفتار کر لیا جبکہ چوتھی کارروائی کراچی حیدرآباد سُپرہائی وے پر کی گئی چمن کے رہائشی ملزم کے پاس موجود ویکیوم کلینر سے 6کلو چرس برآمد ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri