نئی دہلی:بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعوی کر دیا، مودی نے پورے خطے کو خطرے میں ڈال دیا، افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز نا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی حکومت، میڈیا اور عسکری اداروں کی جانب سے جارحانہ بیانات اور اقدامات میں تیزی آ گئی ہے، بھارتی کابینہ کی سکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس ہو رہے ہیں جن میں پاکستان کے خلاف سٹریٹجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
بھارت کی جانب سے دوبارہ سرجیکل سٹرائیک یا بالا کوٹ جیسے حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، بھارتی فوج، فضائیہ اور بحریہ کو مکمل تیاری کا حکم دیا گیا ہے جس سے ایک اور مسلح تصادم کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعوی بھی کیا ہے، بھارتی میڈیا پر پاکستان کو مٹی میں ملا دینے کی دھمکی کھلم کھلا دی جا رہی ہے، دہشت گردی کے جھوٹے بیانیے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزام تراشی کے ساتھ عالمی برادری کو گمراہ کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے دریا خشک ہونے کی پراپیگنڈا مہم بھی چلا رہا ہے جبکہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے دی ہے، پاکستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا بھارتی فیصلہ نفرت انگیز پالیسیوں کا تسلسل ہے۔
بھارت کی پاکستان دشمن پالیسیوں پر عالمی طاقتیں خاموش ہیں، کیا دنیا نئی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے؟واضح رہے کہ بھارت کی جنگی تیاریوں پر پاکستان کی حکومت اور افواج نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
خاص خبریں
بھارتی میڈیا کا پاکستان کیخلاف آپریشن بدلہ شروع ہونے کا دعوی
- by Daily Pakistan
- مئی 1, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 18 Views
- 8 گھنٹے ago