بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 29 October 2026 | پاکستان: 19 جمادی الاول 1448
شہیرہ جلیل

ابو بکر کا انتظار چھوڑیں اور اپنی پڑھائی پر توجہ دیں، شہیرہ جلیل کا لڑکیوں کو مشورہ

Thursday, 29 October, 2026

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شہیرہ جلیل نے مقبول پاکستانی ڈرامے کی مثال دیتے ہوئے نوجوان لڑکیوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔حال ہی میں جناح یونیورسٹی میں طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے ڈرامے کے کرداروں ابو بکر، زریاب اور زامل کا ذکر کیا۔

شہیرہ جلیل نے کہا کہ لڑکیوں کو اپنی مشکلات سے نکالنے کے لیے کسی ابو بکر کا انتظار نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی کسی زامل کی محبت میں پڑ کر اپنا مستقبل داؤ پر لگانا چاہیے۔انہوں نے طالبات کو نصیحت کی کہ دوسروں سے امیدیں وابستہ کرنے کے بجائے اپنی تعلیم، محنت اور خود کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان کے مشورے کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اب مجھے بھی پڑھائی کرنے کا حوصلہ مل گیا ہے، جبکہ دیگر نے اداکارہ کی بات سے اتفاق کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *