بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.6°C
Saturday, 08 August 2026 | پاکستان: 25 صفر 1448

ترکیہ، شام میں زلزلہ، مجموعی اموات 4800 سے زائد ہو گئیں

Tuesday, 7 February, 2023

ترکیہ اور شام میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے اب تک مجموعی اموات 4 ہزار 800 سے زائد ہو گئی ہیں۔ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہزار381 ہوگئی، جبکہ 20 ہزار 426 افراد زخمی ہوئے ہیں۔شامی حکام کے مطابق شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1 ہزار 451 ہوگئی ہے جبکہ 3 ہزار 531 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ترک ڈیزاسٹر ایجنسی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سرچ اور ریسکیو ٹیموں کی گاڑیوں کو راستہ دینے کے لیے سڑکوں کو خالی چھوڑ دیں۔یورپین میڈیٹیرین زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ترکیہ کے وسطی حصے میں 5.6 شدت کا ایک اور آفٹر شاک محسوس کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آئے زلزلے نے تباہی مچا دی، دونوں ممالک میں کم و بیش 5 ہزار 600 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *