بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.7°C
Friday, 11 September 2026 | پاکستان: 30 ر بیع الاول 1448

سابق صدر کی طبیعت بہتر، ہسپتال سے گھر منتقل

Sunday, 9 October, 2022

آصف علی زرداری کو طبیعت میں بہتری پر اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرکو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔ آصف علی زرداری کو طبیعت میں بہتری پر ہسپتال گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے ان کی ہسپتال سے گھر روانگی کی تصویر بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق صدر ہشاش بشاش کھڑے ہیں۔
سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے ان کی اسپتال سے گھر روانگی کی تصویر بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق صدر ہشاش بشاش کھڑے ہیں۔ آصف زرداری کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بعد ازاں یہ تصویر ڈاکٹر عاصم کے اکاؤنٹ سے ہٹا دی گئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *